--- 84

اسرائیل کا غزہ پر بمباری کے لیے ’اے آئی‘ کا استعمال! جنرل سکریٹری کا اظہار تشویش

جنرل سکریٹری اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے
اقوام متحدہ: جنرل سکریٹری اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے غزہ پر بمباری کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انٹونیو گوٹریس نے جمعہ کو صحافیوں سے کہا، ’’خبروں سے معلوم چلا ہے کہ اے آئی کا استعمال خصوصی طور پر گنجان آبادی والے علاقوں میں اہداف کی شناخت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔‘‘
خبر رساں ایجنسی شنہوا نے گوٹریس کے حوالہ سے کہا کہ اسرائیلی فوجی مہم میں اب تک 32 ہزار سے زہادہ افراد جان بحق ہوئے ہیں اور 75 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں دس لاکھ سے زیادہ افراد خوفناک بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔ خوراک اور پانی کی قلت کے سبب بچے مر رہے ہیں۔ جنرل سکریٹری اقوام متحدہ نے کہا، ’’فلسطینی لوگوں کی اجتماعی سزا کو کوئی مناسب قرار نہیں دے سکتا۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں