جے رام رمیش نے پوچھا ہے کہ پی ایم مودی نے اپنی دو میعادوں میں کسانوں، خواتین اور صنعت کاروں کے لیے کیا کیا؟ ان کا کہنا ہے کہ 2024 کا انتخاب آئین کو بچانے کے لیے لڑا جا رہا ہے
کانگریس کے سینئر لیڈر اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ ووٹنگ کے آخری مرحلے اور نتائج کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جے رام رمیش نے کہا ہے کہ 4 جون کو انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی اور پی ایم مودی ایک آؤٹ گوئنگ وزیر اعظم ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا کہ وہ (پی ایم مودی) آوٹ گوئنگ وزیر اعظم ہیں اور ان کے ساتھ ایک آؤٹ گوئنگ وزیر داخلہ بھی ہیں۔ 486 سیٹوں پر انتخابات مکمل ہو چکے ہیں لیکن پہلے 2 مرحلوں کے بعد ہی واضح ہو گیا تھا کہ انڈیا الائنس کو واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ ملنے والا ہے۔
جے رام رمیش نے مزید کہا کہ 7واں مرحلہ باقی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ 4 جون کو آؤٹ گوئنگ وزیر اعظم باہر چلے جائیں گے۔ انڈیا الائنس حکومت بنائے گی اور 5 سال کے لیے ایک مستحکم، حساس اور ذمہ دار حکومت بنے گی۔ جے رام رمیش نے کہا کہ پی ایم ریزرویشن کے حوالے سے پورے ملک میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ انڈیا الائنس کی حکومت بننے والی ہے۔ یہ پی ایم اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ پی ایم صرف جھوٹ کی وبا پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام یہ سب جان چکی ہے۔ انڈیا الائنس کو اس بار فیصلہ کن مینڈیٹ ملے گا۔
39