-- 43

آخری مرحلے میں وزیر اعظم مودی نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 پارلیمانی نشستوں اور اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی 42 نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اہم لیڈران نے ووٹروں سے اپیل کی
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ہفتہ کی صبح 7 بجے سے 57 پارلیمانی نشستوں اور اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی 42 نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری مرحلے میں بڑھ چڑھ کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں انتخابی مراکز پر آئیں اور ووٹ دیں۔ ووٹنگ شام 6 بجے ختم ہوگی۔

نریندر مودی نے ووٹروں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں آج ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ میں اس مرحلے کے تمام ووٹروں سے گزارش کرتا ہوں کہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں جوش و خروش سے شرکت کریں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اور خواتین ووٹر ریکارڈ تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آئیں گے۔ آئیے ہم مل کر اپنی جمہوریت کو مزید متحرک بنائیں۔‘‘
کانگریس صدر کھڑگے نے بھی ووٹروں سے انڈیا گروپ کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، “میرے پیارے ہم وطنو، آج آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہے۔ انڈیا اتحاد ڈکٹیٹر قوتوں کے خلاف حوصلے سے لڑ رہا ہے۔ جنگ اب آخری مراحل میں ہے۔ عوام ہر مرحلے پر مضبوطی سے ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے ہيں۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’چھ مرحلوں کے بعد لوگ ہمیں جیت حاصل کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، آج آپ نے فیصلہ کرنا ہے۔ یاد رکھیں آئین محفوظ ہوگا تو ہمارے بنیادی حقوق زندہ رہیں گے۔ میرے نوجوان دوست جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں ان کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے۔ میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں۔ “تبدیلی کے لیے ووٹ دیں، یہ ایک اچھی شروعات ہوگی۔”

دنیا کی سب سے بڑی ووٹنگ میراتھن، جو 19 اپریل کو شروع ہوئی تھی، وہ آج اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ اب تک چھ مرحلوں میں 486 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں