غریب طلبہ کو سکالر شپ اور شیڈول ٹرئب طلبہ کو مفت تعلیم کی فراہمی کا بھی اعلان
سرینگر//اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کی جانب سے مختلف کورسز لانچ ہوئے ہیں جبکہ کشمیری طلبہ کو’’نیٹ ‘‘ کیلئے خصوصی پروگرام چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اگنو کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے اگنو کی جانب سے تعلیمی سرگرمیاں چلائی جارہے ۔اس دوران یونیورسٹی میں نئے پروگراموں کیلئے داخلہ کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر نے ڈاکٹر محمد عبداللہ رضوی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے نئے کورسز لانچ کئے گئے ہیں تاکہ کشمیری طلبہ کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی مواقعے دستیاب ہوں۔ انہوںنے بتایاکہ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2020کے تحت طلبہ کو تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ نئے کورسز کیلئے داخلہ عمل شروع کیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ سرینگر کے ریجنل سنٹر میں 8000سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ کشمیر میں شیڈول ٹرائب کاسٹ کے طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی جبکہ غریب طبقہ کے بچوں کیلئے خصوصی سکالر شپ کا پروگرام چلایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر رضوی نے بتایاکہ فی الحال ٹرم اینڈ امتحان جون 2024 گورنمنٹ میں قائم 35 امتحانی مراکز میں جاری ہے۔ لداخ سمیت پورے کشمیر ڈویژن میں ڈگری کالجوں میں تقریباً 1,83,000 نشستیں ریکارڈ کی گئیں۔ دور دراز علاقوں میں نئے مراکز کھولے جائیں گے تاہم فی الحال طلباء کے مطالبے پر جی ڈی سی گریز میں اس علاقے کے طلباء کے لیے ایک اور امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔یونیورسٹی نے قومی تعلیمی پالیسی کے ساتھ ایک چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام (FYUP) بھی شروع کیا ہے۔ یونیورسٹی کو چار نئے MBA پروگراموں کے لیے UGC اور AICTE سے منظوری بھی مل گئی ہے۔ ایم بی اے ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایم بی اے ایچ آر ایم)، ایم بی اے مارکیٹنگ مینجمنٹ (ایم بی اے ایم ایم)، ایم بی اے فنانس مینجمنٹ اور ایم بی اے آپریشنز مینجمنٹ (ایم بی اے او ایم)اوراس کے علاوہ، یونیورسٹی پہلے سے ہی بینکنگ اور فنانس میں ایم بی اے، اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ (او ڈی ایل) موڈ میں ایم بی اے (جنرل) اور آن لائن موڈ میں ایم بی اے (جنرل) چلا رہی ہے۔ ان سات مختلف MBA پروگراموں میں سے کسی میں داخلہ لینے کے لیے کسی بھی داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اگنو کی جانب سے غیر ملکہ طلبہ کیلئے بھی کورسز دستیاب ہے اور ’’وی ودھیا بھارتی ‘‘ کے نام سے افریقہ کے طلبہ کو تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ انڈر گریجویٹ طلبہ کیلئے ٹی وی پروگرام کے ذریعے کونسلنگ کے سیشن بھی چلائے جارہے ہیں ۔ ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ آئی ڈی پی کے تحت تمام سبھی ریجنل سنٹروں کو ڈیجٹل بنایا جائے گا۔ اردو میں طلبہ کیلئے کورسز کے بارے میں انہوںنے بتایا کہ اردو میڈیم میں طلبہ کیلئے کئی ڈگری اور سرٹفکیٹ کورسز چلائے جارہے ہیں جن میں پی جی اور دیگر کورسز بھی شامل ہے ۔
43