-- 30

نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار بطور وزیر اعظم اور 72کونسل کے ممبران نے حلف اٹھایا

نئے حلف اٹھانے والے ممبران میں راجناتھ ، امیت شاہ ، جے پی نڈا ، نرملا سیتا رامن ، جئے شنکر اور گڈکری بھی شامل
سرینگر/ // وزیر اعظم نریندر مودی اور وزراء کی نئی کونسل کے دیگر ارکان راشٹرپتی بھون میں تقریب میں حلف لیا ۔وزیر اعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سمیت دیگر کئی مماملک کے لیڈران نے شرکت کی ۔ صدر جمہوریہ ہند نے وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ امیت شاہ ، راجناتھ سنگھ ، نرملا سیتا رامن ، ایس جئے شنکر اور جے پی نڈا سمیت 72ممبران کو حلف دلایا ۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ نامزد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزراء کی نئی کونسل کے دیگر ارکان کو راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں حلف دلایا گیا۔نریندر مودی کے ساتھ ساتھ 72وزراء کی تقریب حلف برداری شام 7.15 بجے راشٹر پتی بھون میں منعقد ہوئی ۔ جس دوران صدر ہند نے نریندر مودی کو بطور وزیر اعظم حلف دلایا جبکہ ان کے علاوہ راجناتھ سنگھ ، امیت شاہ ، جے پی نڈا ، نتین گڑکری ، نرملا سیتا رامن ، ایس جئے شنکر سمیت 72کو کونسل آف وزرا کا حلف دلایا گیا ۔ خیال رہے کہ نریندر مودی کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے، ان کے حوالے کیا گیا ہے۔این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے حمایت کے خطوط بھی صدر جمہوریہ کو دیئے گئے۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں کئی ممالک کے مہمانوں کی شرکت رہے جس میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پراچندا اپنی بیٹی اور ایک وفد کے حلف برداری تقریب میں شامل تھے ۔ ادھر جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مودی کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ’’ بھارت کیلئے تاریخی لمحہ! وزیر اعظم نریندر مودی جی کو ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر تیسری مدت کے لیے حلف لینے پر مبارکباد۔ آپ کی دور اندیش قیادت میں قوم امن، ترقی، خوشحالی اور نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے راستے پر آگے بڑھے گی۔ ‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں