--- 37

شدید گرمی اور مسلسل خشک سالی سے پانی کی قلت

چوگام کولگام کے کئی دیہاتوں کے مکینوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف کیا احتجاج
سرینگر///جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چوگام علاقے کے کئی دیہاتوں کے مکینوں نے منگل کے روز علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے معاملے پر جل شکتی (پی ایچ ای) محکمہ قاضی گنڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ہزاروں کی تعداد میں رہائشی سڑک پر جمع ہوئے اور جل شکتی محکمہ قاضی گنڈ کے خلاف نعرے لگائے جو اپنے علاقے میں پینے کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ مظاہرین نے قاضی گنڈ کولگام روڈ بلاک کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ معاملہ متعلقہ انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی جس کی وجہ سے ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ رہائشیوں نے وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے کو بتایا کہ ہم ان کی بقا کے لیے پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ اس علاقے کو گزشتہ کئی ماہ سے پینے کے پانی کی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور اس مسئلے کا جلد از جلد ازالہ کریں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی راحت مل سکے۔بعد ازاں نائب تحصیلدار چوگام محمد امین نجار نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ ان کی شکایت کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے۔ان کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں