وزیر اعظم نریندر مودی خود حالات کا جائزہ لینے کیلئے کیرالہ کا فضائی دورہ کیا
سرینگر // کیرالہ کے وایناڈ میں چند روز قبل مٹی کے تودے گرنے سے 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے میں 150 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی خود حالات کا جائزہ لینے کیلئے کیرالہ کا فضائی دورہ کیا ۔ سی این آئی کے مطابق کیرالہ کے وایناڈ میں کچھ دنوں قبل سیلابی صورتحال کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کے بعد علاقے میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے علاقہ کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت سریش گوبھی موجود تھے ۔وزیر اعظم مودی نے کلپٹہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے چار گاؤں کا فضائی معائنہ کیا۔ اس کے بعد کچھ ریلیف کیمپوں اور اسپتالوں میں داخل مریضوں سے بھی ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے جائزہ میٹنگ بھی منعقد کی جس میں وزیر اعلیٰ، گورنر کے علاوہ ریاست کے سینئر افسران بھی شرکت کی ۔ جائزہ میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نئی دہلی واپس آئیں ۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی گزشتہ دو دنوں سے وایناڈ میں ہے اور ہفتہ کو اپنا دورہ مکمل کرے گی۔ اس کے بعد وہ نقصانات کی رپورٹ دے گا۔
56