-- 13

لیفٹیننٹ گورنر نے رِیاسی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے بس ڈرائیور کی اہلیہ کو تقرر نامہ سونپا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ریاسی دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے وِجے کمار کی اہلیہ محترمہ رینو شرما کو آج ہمدردی کی بنیاد پر تقرری نامہ سونپا۔رِیاسی کا رہائشی وِجے کمار یاتریوں کو لے جانے والی بس چلا رہا تھا جس پر 9 ؍جون کو دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید شہری کے اہل خانہ کو جموں و کشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مددکا یقین دِلایا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش پال مہاجن اور وِجے کمار کے اہل خانہ بھی راج بھون میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں