ہنڈن برگ نے 24 جنوری 2023 کو ’اڈانی گروپ: ہاؤ دی ورلڈس تھرڈ رچسٹ مین اِز پُلنگ دی لارجیسٹ کون ان کارپوریٹ ہسٹری‘ عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرس تباہ ہو گئے تھے۔
ہنڈن برگ ریسرچ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔ وجہ ہے اس کے ذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انگریزی میں کیا گیا 4 الفاظ پر مشتمل ایک پوسٹ۔ اس پوسٹ اشارہ دیا گیا ہے کہ ہندوستان میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ جب سے یہ پوسٹ سامنے آیا ہے، ایک ہلچل سی مچ گئی ہے۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہونے لگا ہے کہ کیا اڈانی گروپ کے بعد پھر کسی ہندوستانی کمپنی سے متعلق کچھ انکشاف ہونے والا ہے؟دراصل ہنڈن برگ ریسرچ نے 10 اگست کو ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے ’’Something big soon India‘‘ یعنی ’’ہندوستان میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔‘‘ ہنڈن برگ ریسرچ نے اس پوسٹ کے ذریعہ لوگوں میں ایک تجسس پیدا کر دیا ہے۔ اب سبھی کو ادارہ کی نئی تحقیق یا رپورٹ کا انتظار ہے۔ ظاہر ہے اس پوسٹ نے کئی ہندوستانی کمپنیوں کی نیندیں بھی حرام کر دی ہوں گی۔واضح رہے کہ ہنڈن برگ نے 24 جنوری 2023 کو ’اڈانی گروپ: ہاؤ دی ورلڈس تھرڈ رچسٹ مین اِز پُلنگ دی لارجیسٹ کون ان کارپوریٹ ہسٹری‘ عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی تھی۔ اس رپورٹ میں اڈانی گروپ پر بڑے پیمانے پر کارپوریٹ بدعنوانی اور شیئر کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرس تباہ ہو گئے تھے۔ حالانکہ بعد میں دھیرے دھیرے شیئرس نے پھر سے مضبوطی حاصل کر لی۔
14