- 13

نئی دہلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

جموں کشمیر میں بڑھتے ملی ٹنٹ حملوں اور سرگرمیوں کے پیش نظر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر // جموں کشمیر میں بڑھتے ملی ٹنٹ حملوں کے پیش نظر نئی دلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحٰ سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام صورتحال کا جائز ہ لیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال ، فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دیودی کے علاوہ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہ اور دفاعی سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن شامل تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں کی بڑھتی سرگرمیوں کے بارء میں ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت سیکورٹی سے متعلق صورتحال کا جائزہ دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کی مکمل تعیناتی کی ہدایت کی۔میٹنگ میں راجناتھ سنگھ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی جبکہ اس کے علاوہ فوجی اہلکاروں پر حملہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خیال رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران انہوں نے جموں خطے میں بڑھتے ملی ٹنٹ حملوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کر لی ۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے واضح ہدایت سیکورٹی فورسز کو دی ہے کہ وہ ملی ٹنٹوں کیخلاف آپریشن تیز کریں اور انہوں نے سیکورٹی اداروں سے کہا کہ وہ جموں کشمیر میں امن و امان کی بحالی کیلئے کوششوں کو تیز کریںاور جو بھی اقدامات اس کیلئے اٹھانے ہونگے ان کو اٹھایا جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

نئی دہلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد“ ایک تبصرہ

  1. Welcome to PartyEvents.in Casino Tables Rental in Delhi, Noida, Gurugram, Faridabad, Ghaziabad & Chandigarh your premier destination for unforgettable casino-themed events! Whether you’re planning a corporate party, fundraising gala, private celebration, or any other special occasion, we bring the excitement and glamour of Las Vegas (United States) right to your doorstep.
    Casino Table on Rent, Blackjack Table, Roulette Table, Poker Table, Lucky 7, 3 Card Flush, Teen Patti & Casino theme decoration. we offer a wide range of casino tables and equipment to suit events of all sizes and themes casino tables rental in Delhi, Gurugram, Noida, Greater Noida, Faridabad, Ghaziabad, Gurgaon, Chandigarh.

اپنا تبصرہ بھیجیں