7

ایکس پنڈیچر اوبزرور نے ضلع شوپیاں میں ویڈیو سرویلنس ٹیموں اور فارسٹ ناکوں کا دورہ کیا

شوپیان//ضلع شوپیاں کے ایکس پنڈیچر اوبزرور نیلاپٹلا اشوک بابو نے شوپیاں کے گاگرین، ویدھ پورہ، ہرمین، لارگام، میمندر اور دومیل گاؤں میں مختلف ویڈیو سرویلنس ٹیموں (وِی ایس ٹی) اور فارسٹ ناکوں کا دورہ کیا اور ان کے کام کاج کا معائینہ لیا۔ٹیمیں مقابلہ کرنے والے اُمیدواروں کے اَخراجات کی نگرانی پر نظر رکھنے کے لئے زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں اور پھر اَخراجات کی ٹیم کو رِپورٹ کر کے ایکس پنڈیچر اوبزرور کو پیش کرتی ہے۔اِس دورے کا مقصد 18؍ ستمبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کی قریب آنے والی تاریخ کے پیش نظر نگرانی بڑھانے پر زور دینا تھا۔ایکس پنڈیچر اوبزرور نے ویڈیو سرویلنس ٹیموں (وی ایس ٹی) اور فارسٹ ناکہ کے اَفسروں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی اخراجات اور جنگلاتی پیداوار کی آواجاہی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔وی ایس ٹی ٹیم سے کہا گیا تھا کہ وہ علاقے میں تمام اُمیدواروں کی انتخابی مہم کی سرگرمیوں کو چیک کریں اور منصفانہ اور شفاف اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے زمینی حقائق کے مطابق اخراجات درج کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں