7

وزیر اعظم کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی تیسری میعاد اقتدار میں 100 دن مکمل ہونے کے قریب

بی جے پی زیرقیادت حکومت اپنی موجودہ میعاد میں’’ ون نیشن ، ون الیکشن ‘‘ کو نافذ کرے گی
سرینگر // بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت اپنی موجودہ میعاد میں ’’ ون نیشن ، ون الیکشن ‘‘ کو نافذ کرے گی۔ واعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی تیسری میعاد اقتدار میں 100 دن مکمل کر رہی ہے اور حکمران اتحاد کے اندر ہم آہنگی باقی مدت تک برقرار رہے گی۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کی تیسری میعاد اقتدار میں 100 دن مکمل کر رہی ہے جس دوران حکومت اپنی موجودہ میعاد میں ’’ ون نیشن ، ون الیکشن ‘‘ کو نافذ کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد کے اندر ہم آہنگی باقی مدت تک برقرار رہے گی۔ذرائع نے بتایا کہ یقینی طور پر، یہ اس مدت میں ہی لاگو کیا جائے گا. یہ ایک حقیقت ہوگی۔ گزشتہ ماہ یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نے ’’ ون نیشن ، ون الیکشن ‘‘ لیے ایک مضبوط موقف پیش کیا، اور کہا کہ بار بار ہونے والے انتخابات ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ’قوم کو ایک ملک، ایک انتخاب کیلئے آگے آنا ہوگا۔’’ ون نیشن ون الیکشن ‘‘بی جے پی کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے منشور میں کیے گئے کلیدی وعدوں میں سے ایک ہے۔اس سال مارچ میں سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی پینل نے پہلے قدم کے طور پر لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کرانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد 100 دنوں کے اندر بلدیاتی انتخابات کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں