8

آدھار مفت اپ ڈیٹ کی آخری تاریخ

14دسمبر2024تک بڑھا دی گئی
سرینگر//یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے آدھار کی تفصیلات کے مفت اپ ڈیٹ کیلئے ایک توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کی نئی آخری تاریخ 14 دسمبر 2024 مقرر کی گئی ہے۔یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) شہریوں کو اپنے آدھار کارڈ کی معلومات کا جائزہ لینے کی ترغیب دے رہی ہے، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے اپنے آدھار کارڈ دس سال سے زیادہ پہلے حاصل کیے ہیں اور انھوں نے کوئی اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے۔ اس کے باوجود، یہ اپڈیٹس کرنا واجب نہیں ہے۔UIDAI نے سوشل میڈیا X پر پوسٹ کیاکہ آدھار مفت آن لائن دستاویز اپ لوڈ کی سہولت کو؛ لاکھوں آدھار نمبر رکھنے والوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے 14 دسمبر 2024 تک بڑھائی گئیہے۔ یہ مفت سروس صرف myAadhaar پورٹل پر دستیاب ہے۔یوآئی ڈی اے آئی لوگوں کو اپنے آدھار میں دستاویزات کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ آدھار ایک منفرد نمبر ہے، اور کسی بھی رہائشی کے پاس ڈپلیکیٹ نمبر نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ ان کے انفرادی بائیو میٹرکس سے منسلک ہے۔ اس سے جعلی اور فرضی شناختوں کی شناخت ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں آج لیکیج ہوتے ہیں۔ آدھار پر مبنی شناخت کے ذریعے ڈپلیکیٹ اور جعلی کو ختم کرنے سے بچت حکومتوں کو دیگر اہل رہائشیوں تک فوائد کو بڑھانے کے قابل بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں