سری نگر//لیبر کمشنر ایس چرن دیپ سنگھ نے آج ان تمام اِی۔ شرم رجسٹرکرنے والوں پر زور دیا کہ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے وہ آگے آئیں اور اپنے متعلقہ اضلاع میں قریبی تحصیل سپلائی آفس (ٹی ایس او) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک، شہری رسدات و اَمور صارفین کے دفتر یا اسسٹنٹ لیبر کمشنر کے دفتر سے رابطہ کریں تاکہ ان کے حق میں اہلیت کے مطابق راشن کارڈ ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جاسکیں۔اِس سلسلے میں لیبر کمشنر نے اسسٹنٹ لیبر کمشنروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ ضلع میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین کے ساتھ رابطہ کریں تاکہ باقی رہ جانے والے رجسٹرڈ اِی۔ شرم ورکرز راشن کارڈ سے فائدہ اُٹھا سکیں۔سپریم کورٹ کے بتاریخ 20؍اپریل 2023 اور 3؍ اکتوبر 2023 کے حکم کی تعمیل میں ایس ڈبلیو ایم ( سی ) نمبر 6آف2020 میں’’ مائیگرنٹ مزدوروں کے دو بارہ مسائل اور مصائب میں‘‘ کے عنوان سے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ خوراک ، شہری رسد و امورِ صارفین نے گزشتہ کئی مہینوں کے دوران جموں و کشمیر میں ای شرم رجسٹرکرنے والوں کے حق میں راشن کارڈ کے اجرأ کو یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر کوششیں شروع کی ہیں۔ حالانکہ، کچھ ای شرم رجسٹرکرنے والوں نے ابھی تک راشن کارڈ کے لئے اضلاع کے متعلقہ دفاتر اور حکام سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ ای ۔شرم رجسٹرکرنے والوں کو راشن کارڈ فراہم کرنے یا انہیں راشن کارڈ میںباقی رہ جانے والے شامل کرنے کے لئے خصوصی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔اِی۔ شرم رجسٹرکرنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ خوراک، شہری رسدات و امورِ صارفین کی طرف سے ان کے حق میں راشن کارڈ کے موقع پر اجرأ کے لئے مطلوبہ دستاویزات اپنے ساتھ لائیں۔
15