53

ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کشمیر نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//ڈاکٹر س ایسو سی ایشن کشمیر کے وَفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔وَفد کی سربراہی صدر ڈاکٹر ایم یوسف ٹاک کر رہے تھے۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی جس میں تمام ڈاکٹروں کی رسِک الائونسز، کیڈر ائزیشن اور ڈینٹل سرجنوں وغیرہ مطالبات شامل تھے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وَفد کے ممبروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے اُٹھائے گئے جائز معاملات پر غور کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کووِڈ وَبائی اَمراض کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر برادری کے انتھک کوششوں کی تعریف کی۔اُنہوں نے ڈاکٹر اویس ایچ ڈار ، جنرل سیکرٹری ،ڈی اے کے کی بے لوث اور عظیم خدمات کی بھی تعریف کی جنہوں نے کووِڈ ۔19 کی وجہ سے دوچار ہونے کے باوجود آن لائن مشاورت کے ذریعے مریضوں کی خدمت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر میڈیکل پریکٹیشنرس کو لازمی طور پر لوگوں کو محفوظ طریقے کو اَپنانے اور کووِڈ کے مناسب طریقے پر عمل کرنے کے لئے آگاہ کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ۔ تبادلہ خیال کرنے کے دوران وَفد کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر ایم اشرف ، ڈاکٹر اِرشاد ایچ تراگ اور ڈاکٹر امتیاز مقبول بانڈے بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں