سری نگر: حکومت جموں وکشمیرنے سینئرمعالج ڈاکٹر جی اے آہنگرکی بطورڈائریکٹر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگرکے معیادکارمیں 6ماہ کی توسیع کردی ہے ،اوراس سلسلے میں سنیچر کے رو ز باضابطہ طورپرایک سرکاری آرڈریاحکمنامہ بھی جاری کردیاگیا۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق حکومت کے کمشنر سیکرٹری منوج کماردویدی(آئی اے ایس ) برائے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے25جون2021کوجاری کردہ اورلیفٹنٹ گورنر کے دستخط شدہ ایک گورنمنٹ آرڈرزیرنمبر551-JK(GAD)آف2021میں بتایاگیاہے کہ کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپروفیسر اے جی آہنگرکی بطورڈائریکٹر SKIMSاورایکس آفیشو سیکرٹری برائے حکومت کے معیارکارمیں 31دسمبر2021تک توسیع کی جاتی ہے ۔سرکاری آرڈرمیں لکھاگیا ہے کہ پروفیسر اے جی آہنگر جن کی عمر25جون2021کو65برس ہوئی اوروہ ریٹائر ہونے والے تھے ،کی بطور ڈائریکٹر سکمز ودیگر ذمہ داری کے معیاد کارمیں 4مئی2021کوجاری کئے گئے سرکاری آرڈر زیرنمبر358کے تحت چھ ماہ کی توسیع کی جاتی ہے اوراب موصوف31دسمبر2021تک موجودہ عہدوں پرفائض رہیں گے ۔ کمشنر سیکرٹری منوج کماردویدی کے جاری کردہ آرڈرکے دوسرے پیراگراف یاحصے میں لکھا گیاہے کہ پروفیسر اے جی آہنگرSKIMRکے ضروری سامان کی خریداری وتقرریوں سے جڑے معاملات کوبھی دیکھیں گے اوریہ دونوں کام حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کی نگرانی یادیکھ ریکھ میں انجام دئیے جائیں گے ۔
72