6

وزیر اعلیٰ نے جموں میں شیر کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

جموں//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے مولانا آزاد سٹیڈیم میں دوسرے ایڈیشن آف شیر کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ ٹرافی لانچ کیا اور ٹیموں کی جرسیاں لانچ کیں ۔ لانچ تقریب میں وزیر زراعت جاوید احمد ڈار ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصراسلم وانی ، ٹورنامنٹ کے منتظمین تجیندر سنگھ ، شریک ٹیمیں اور متعلقہ افسران موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈے اینڈ نائٹ دوسرے شیر کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کا انویل کیا اور شریک ٹیموں کی آفیشل جرسیاں بھی جاری کیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ٹورنامنٹ کیلئے بہترین تمنائیں پیش کیں ۔ شیر کشمیر کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ایک سماجی آگاہی مہم کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں