16

آپریشن سندور: پاکستان کے منفی پروپگنڈا کو توڑنے کے لیے

اراکین پارلیمنٹ کے 7 وفود کی تشکیل، ایک وفد کی قیادت ششی تھرور کے ذمہ
سرینگر//مرکزی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے جھوٹ اور دہشت گردانہ نیٹورک کو بے نقاب کرنے کے لیے خصوصی کثیر پارٹی پارلیمانی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔آپریشن سندور اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی مستقل لڑائی سے متعلق جانکاری دینے کے لیے 7 کْل جماعتی نمائندہ وفد یو این ایس سی اراکین سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کرے گا۔وائس آف انڈیا کے مطابق دہشت گردی کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کے بعد اب ہندوستان نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی حقیقت دنیا پر ظاہر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ مرکزی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے جھوٹ اور دہشت گردانہ نیٹورک کو بے نقاب کرنے کے لیے خصوصی کثیر پارٹی پارلیمانی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سبھی پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل 7 وفود تشکیل دی گئی ہیں، جن میں سے ایک ٹیم کی قیادت تجربہ کار کانگریس رکن پارلیمنٹ اور خارجی امور کے ماہر ڈاکٹر ششی تھرور کے سپرد کی گئی ہے۔ ششی تھرور، جو اقوام متحدہ میں اعلیٰ عہدہ پر خدمات انجام دے چکے ہیں، بین الاقوامی سفارت میں ہندوستان کی طرف سے ایک مضبوط آواز تصور کیے جاتے ہیں۔ حکومت ہند کے ذریعہ تشکیل ساتوں وفود مختلف ممالک میں جا کر وہاں کی حکومتوں، تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کرے گی اور بتائے گی کہ کس طرح پاکستان لگاتار دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ خصوصاً 11/26 حملے، پلوامہ اور حال ہی میں پہلگام کے بیسرن وادی میں ہوئے بے قصور سیاحوں پر حملے جیسے معاملوں کو ترجیحی بنیاد پر سامنے رکھا جائے گا۔آپریشن سندور اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی مستقل لڑائی سے متعلق جانکاری دینے کے لیے 7 کْل جماعتی نمائندہ وفد اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اراکین سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جو 7 وفود تشکیل دی گئی ہیں، ان کی قیادت ششی تھرور (کانگریس)، روی شنکر پرساد (بی جے پی)، سنجے کمار جھا (جنتا دل یو)، بیجینت پانڈا (بی جے پی)، کنی موڑی کروناندھی (ڈی ایم کے)، سپریا سولے (این سی پی) اور شریکانت ایکناتھ شندے (شیوسینا) کو سونپی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں