18

ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے پروجیکٹ سے متاثرہ کنبوں کیلئے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ راجیش کمار شائون نے آج ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں بشمول ریتل ایچ اِی پی، پکل ڈل ایچ اِی پی، کیرو ایچ اِی پی،کوار اور دیگر پروجیکٹوں سے متاثرہ کنبوںکے لئے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا اِفتتاح کیا۔یہ تربیت اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ (آئی ٹی آئی) میں دِی جا رہی ہے جہاں تربیت یافتہ اَفراد کے پہلے بیچ نے ضلع کے ہنرمندی ترقی کے تربیتی اَقدام کے تحت پلمبنگ ٹریننگ کورس شروع کیا۔ اِس مفت ایک سالہ تربیتی کورس میں 20 سے زائد نوجوانوں نے داخلہ لیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِفتتاح کے موقعہ پر حکومت اور پروجیکٹ حکام کی جانب سے دیرپا روزگار کے فروغ کے عزم کو دہرایا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس اَقدام کا مقصد متاثرہ کنبوں کے نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لئے ضروری مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا،’’مقامی نوجوانوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی مزید تجارتیں متعارف کی جائیں گی۔‘‘اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اِس پروگرام کے تحت کٹائی اور سلائی کے کورسز بھی متاثرہ دیہات میں شروع کئے جائیں گے۔ اِس پروگرام میں مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے جس میں مفت کھانے، رہائش، وظیفہ، فیلڈ وزٹس اور تربیت مکمل کرنے کے بعد متعلقہ ہنر کے ٹول کِٹس بھی شامل ہیں۔اِس موقعہ پر پرنسپل آئی ٹی آئی کشتواڑ انوپ شرما، پرور جیکٹس کے نمائندگان کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں