3

مشن سکل جموںوکشمیر کے ہنرمندی منظرنامے کو نئی شکل دے کر معاشی بااِختیاری کو فروغ دے گا۔نائب وزیراعلیٰ

کہا، دیرپا روزگار کے مواقع ،ترقی پسند معاش کیلئے ہنرمند اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اَفرادی قوت پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے
جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری نے جموں و کشمیر میں سکل ڈیولپمنٹ کے منظر نامے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے جموں کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی شراکت دار ورکشاپ بعنوان ’’مشن سکل ۔سکلنگ ایکو سسٹم کو تبدیل کرنا‘‘کی صدارت کی۔یہ ورکشاپ ڈائریکٹوریٹ آف سکل ڈیولپمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی ۔ نائب وزیر اعلیٰ ، جو اِس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھے ، نے مشن سکل کو ایک تبدیلی لانے والا اور مستقبل کی طرف دیکھنے والا اقدام قرار دیا جس کا مقصد جموں و کشمیر میں ایک یونیفائیڈ ڈیمانڈ پر مبنی سکلنگ ایکو سسٹم کی تعمیر کرنا ہے ۔ اُنہوں نے سینئر افسران ، انڈسٹری لیڈرز ، ماہرین تعلیم اور ٹریننگ لینے والوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ جموں و کشمیر کے پاس ایک بڑا ڈیمو گرافک فائدہ ہے ، جہاں آبادی کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ کام کرنے کی عمر کا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’ ہماری کوششیں اِس صلاحیت کو ایک منظم ، جامع اور نتائج پر مبنی سکلنگ فریم ورک کے ذریعے مؤثر طریقے سے بروئے کار لانے کی ہیں ۔ ‘‘ یہ مشن سکل ایک لائف سائیکل اپروچ اپناتا ہے جو سکول لیول پر ووکیشنل ایجوکیشن سے شروع ہو کر ٹیکنیکل ٹریننگ ، کیرئیر گائیڈنس اور لائف لانگ لرننگ کے مواقع تک پھیلا ہوا ہے ۔ اُنہوںنے اس اقدام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مشن سکل جموں و کشمیر بھر میں لاکھوں نوجوانوں کو فائدہ پہنچائے گا جن میں طلباء ، نوکری کے متلاشی اور موجودہ ورک فورس شامل ہیں ۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکولوں میں ووکیشنل ایجوکیشن کو ضم کرنے ، کیرئیر گائیڈنس سسٹم کو مضبوط بنانے ، آئی ٹی آئیز اور پولی ٹیکنکس کی جدید کاری اور آئی ٹی ، قابل تجدید توانائی ، ٹورازم اور جدید سروسز جیسے شعبوں میں مستقبل کیلئے تیار مہارتوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ اُنہوں نے شمولیت پر زور دیتے ہوئے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین ، دیہی نوجوانوں اور پسماندہ کمیونٹیوں کو مواقع کی برابر رسائی یقینی بنائی جائے گی تا کہ معاشی شرکت کو وسیع بنیادوں پر فروغ دیا جا سکے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے ڈیجیٹل فرسٹ اپروچ اَپنانے پر بھی زور دیا جس میں سکل میپنگ ، مانیٹرنگ ، سرٹیفکیشن اور پلیسمنٹ کیلئے ایک مربوط پلیٹ فارم ہو گا اس سے شفافیت یقینی بنے گی اور نتائج کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن ہو گی ۔ اُنہوں نے اس اقدام پر اعتماد کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشن سکل جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور جامع معاشی ترقی کا سنگِ بنیاد ثابت ہو گا ۔ اِس سے قبل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وسائل کے بہترین اِستعمال کو یقینی بنانے کیلئے مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں ، صدر چیمبر آف کامرس ( آئی سی سی ) جموں و کشمیر ، ڈائریکٹر ایمپلایمنٹ اینڈ ایم ڈی یووا ، مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن ، دیگر اِنڈسٹری نمائندوں اور تعلیمی رہنماؤں نے بھی اَپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس ورکشاپ میںزائد اَز 200 شراکت داروں اور 250 ٹرینیز نے شرکت کی جنہوں نے سکل گیپس کو ختم کرنے اور ٹریننگ کے نتائج کو بہتر بنانے پر قیمتی معلومات فراہم کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں