18

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

کولگام // وزیر اعلیٰ نے کولگام میں ڈیوٹی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن کی یادگار پر گُل دائرے چڑھائے۔یہ تقریب اُن جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی جنہوں نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ میں اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر اعلیٰ نے گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اُنہوں نے اَپنی حکومت کی جانب سے آرمڈ فورسز اور اُن کے کنبوں کے لئے مکمل تعاون کا اعادہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں