مذہبی مقامات ، ہسپتالوں، سرکاری دفاتر کے قریب لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں کرنے کی ہدایت جاری
سرینگر// عید الفطر سے قبل شمالی قصبہ سوپور میں حکام نے ماحولیاتی آلودگی، عوامی تحفظ اور صحت کے خطرات پر بڑھتی ہوئی تشویش کو دیکھتے ہوئے پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔سی این آئی کے مطابق شمالی قصبہ سوپور میں عید سے پہلے حکام نے سوپور میں پٹاخوں کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے مطابق کوئی بھی شخص قصبہ سوپور کے اندر ہدایت کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو وہ قانون کے تحت کارروائی کا ذمہ دار ہوگا۔حکمنامہ میں لکھا گیا ہے ’’ پٹاخوں کے استعمال سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی، عوامی حفاظت اور صحت کے خطرات پر بڑھتی ہوئی تشویش کے پیش نظر اور دفعہ 163بی این ایس ایس 2023کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں یہ حکم دیا جاتا ہے کہ سوپور قصبہ میں پٹاخوں یا اس جیسی کسی بھی قسم کی اشیاء کی فروخت، خرید اور استعمال ممنوع ہے۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا کہ کوئی بھی شخص پٹاخوں کی فروخت، خرید یا استعمال کرتے ہوئے ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا، متعلقہ قانون کے تحت مناسب سمجھے جانے والے پٹاخوں کے جرمانے/ ضبط کا ذمہ دار ہوگا۔اس کے علاوہ دکانداروں کی طرف سے سامان کی فروخت کیلئے مذہبی مقامات ، ہسپتالوں، سرکاری دفاتر کے قریب اور قصبے کے گنجان بازاروں میںکوئی لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں کرنے کا حکم دیا گیا ہے