6

اودھمپور۔ سرینگر ۔ بارہمولہ ریل رابطہ جو کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑے گا اور جموںوکشمیر یوٹی کیلئے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا

زیر اعظم کے ’نئے جموں و کشمیر کیلئے نئے ویژن‘ نے تیز رفتار سماجی اور اِقتصادی تبدیلی کو یقینی بنایا ہے اور ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی ہے جو اپنے تمام شہریوں کو مساوی کا درجہ دیتا ہے۔ منوج سِنہا
سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کہا کہ اودھم پور۔سری نگر۔بارہمولہ ریل لنک جو کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑتا ہے،اورجموں و کشمیر یوٹی کے لئے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ دُنیا کا سب سے اونچا چناب ریلوے پل، 36 ٹنلوںاور 943 پلوں کانیٹ ورک جو سال بھر رابطہ یقینی بناتا ہے، ایک ابھرتے ہوئے کشمیر کے خوابوں اور جموں و کشمیر یو ٹی کے نئے باب کی تشکیل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے لئے ایک جامع اور متحرک مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔ ان کی قیادت میں جموں و کشمیر کے ہر شعبے میں نئی جہت دیکھی گئی ہے اور جامع ترقی نے یہ یقینی بنایا ہے کہ معاشرے کا کوئی بھی طبقہ پیچھے نہ رہ جائے۔ وزیر اعظم کا ویژن اور زمینی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار عمل آوری نے جموںوکشمیرمیں ترقی کے منصوبوں کو نمایاں طور پر آگے بڑھایا ہے اور ناممکن کو ممکن بنا دیا گیا ہے۔‘‘اُنہوں اِس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2022ء سے اَب تک جموں و کشمیر کے 5 دورے کئے ۔وزیر اعظم نے دوروں کے دوران 64,400 کروڑ روپے مالیت کے اہم بنیادی ڈھانچے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور اِفتتاح کیا۔ اِس کے علاوہ پی ایم ڈی پی کے تحت 58,477 کروڑ روپے کے 53 منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر رابطہ کاری اور ترقیاتی منصوبے، جو ہزاروں کروڑ روپے کے ہیں، جموں و کشمیر کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،’’43,780‘‘ کروڑ روپے مالیت کا ریل منصوبہ جو کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑتا ہے، ایک انجینئرنگ کا شاہکار ہے۔ یہ تجارت، کاروبار، ہمہ موسمی ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک مثالی ماحول پیدا کرے گا اور مجھے یقین ہے کہ یہ ریلوے لائن مستقبل کی طرف ایک قدم ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ جموں کشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک ترقی یافتہ اور آتم نربھر یونین ٹیریٹری بننے جارہاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ’’نئے جموں و کشمیر کے لئے نئے ویژن‘‘ نے تیز رفتار سماجی اور اِقتصادی تبدیلی کو یقینی بنایا ہے اور ایک خوشحال معاشرہ وجود میں لایا ہے جو اپنے تمام شہریوں کے ساتھ برابری کاسلوک کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں