ضلع اننت ناگ میں جنوری 2024 سے یکم دسمبر 2024 تک 2 کرروڑ 40 لاکھ سے زائدجرمانہ وصول
سرینگر// ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں محکمہ ٹریفک نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں جنوری 2024 سے یکم دسمبر 2024 تک قصور واروں سے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رقم بطور جرمانہ وصول کرلی ہے جبکہ اس مدت میں 67323 سے زائد چالا ن کئے گئے ہیں۔ اس دوران محکمہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائکل ، سکوٹی چلانے کی اجازت نہ دیں کیوں کہ چھوٹے عمر کے بچوں سے ہی سڑک کے زیادہ حادثات رونماہورہے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے محکمہ ٹریفک کی جانب سے اقدامات ا ٹھائے جارہے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی انجام دی جارہی ہے۔ اس دوران محکمہ ٹریفک اننت ناگ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے قصورواروں سے جنوری 2024 سے یکم دسمبر 2024 تک 2 کروڑ 40 لاکھ بطور جرمانہ وصول کئے ہیں۔ اس ضمن میں وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک اننت ناگ محمد ادریس بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں قصورواروں کے خلاف جنوری2024 سے یکم دسمبر 2024 تک 67 ہزار سے 3 سو 23 چالان کئے گئے ہیں۔ جبکہ اس مدت میں 2 کروڑ 40 لاکھ رقم بھی قصورواروں سے بطور جرمانہ وصول کی جاچکی ہیں۔اس دوران محکمہ کی جانب سے جنوری 2024 سے یکم دسمبر 2024 تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 4 سو 55 گاڑیاں بھی ضبط کئے گئے، اس دوران 5110 موٹر سائیکلوں اور سیکوٹی سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیوروں، گاڑی مالکان،سکوٹی ،موٹر سائکل سواروں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے اور ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائکل و سکوٹی چلانے کی اجازت نہ دیں کیوں کہ ان کیوجہ سے سڑک حادثات کا گراف بڑھ چکا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ ایسے بچے ایک تو اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں دوسرا ان سے دوسرے لوگوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
