12

مختلف وفود نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

سرینگر//مختلف وفود اور افراد نے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری سے ملاقات کی ۔ محکمہ ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم کے ایک وفد نے آل جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس ایمپلائیز یونین کے صدر مسٹر ریاض الدین چاٹ کی سربراہی میں نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور محکمہ کے ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق کچھ اہم امور کو اجاگر کیا ۔ لیبر یونین کے ایک وفد نے بھی نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے وفود کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز مطالبات پر ہمدردی سے غور کیا جائے گا اور انہیں مرحلہ وار طور پر حل کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں