24

شب برات کی تقریب وادی بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں

سخت سردی کے باجود درگاہ حضرتبل میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شب خوانی کی
سرینگر// شب برات کی تقاریب پوری وادی میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں جس دوران فرزندان توحید نے رات بھر شب بیداری کرتے ہوئے اللہ تعلیٰ کے حضور سر خم کیا اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کی ۔ اس دوران علمائے کرام اور خطیبوں، ایمہ مساجد نے شب برات کے موضوع پر مفصل روشنی ڈالی ۔ اس سلسلے میں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیااور وادی میں شب برات کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل منعقدہوئی ۔جبکہ دیگر مساجد ، خانقاہوں، زیارتگاہوں اور آستانوں میں بھی رات بھر شب خوانی کا اہتمام کیا گیاجس دوران توحید پرست درودوازکار ، ختمات المظمات اور ذکر کی محفلوں میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس ضمن میں سرکاری سطح پر بھی انتظامات کئے گئے تھے تاکہ ذائرین کو کسی بھی طرح کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔خاص طور پر درگاہ حضرتبل کیلئے خصوصی سمارٹ گاڑیاں میسر رکھی گئیں تھیں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شب برات کی تقاریب جمعرات کو دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر اور لداخ باالخصوص وادی کشمیر میں بھی منائی گئیں۔ سخت سردی کے باوجود بھی لوگ اس شب کے سلسلے میں وادی بھر کی مساجداور دیگر عبادتگاہوںمیں اللہ کے حضور لوگ اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے رہے اوررات بھر شب خوانی میں گزار کر اللہ تعلیٰ سے دنیا و آخرت کی فلاح و بہبود اور ایمان میں اضافہ کی دعائیں مانگتے رہے۔اس ضمن میں وادی کشمیر میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد سرینگر میں منعقد کی گئی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ آکر اس مقدس محفل میں حاضر ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے رہے اور پوری رات درودو وازکار اور خطمات المظمات کی محفلوںمیں شرکت کی ۔ درگاہ حضرتبل تک پہنچنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی بس سروس بھی چلائی گئی ہے ۔ درگاہ حضرتبل بل اور جامع مسجد سرینگر کے علاوہ جناب صاحب صورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ خانقاہ معلی سرینگر، آستان عالیہ سید صاحب سونہ وار، آستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار، آستان عالیہ دستگیر صاحب امیراکدل کے علاوہ دیگر اہم عبادتگاہوں اور تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں کی جامع مساجد میں بھی شب برات کے سلسلے میں شب خوانی ہوگی اور ذکر و ازکار ، درودوسلام ، خطمات المعظمات کی محفلیں آراستیں ہوئیں ۔ عبادتگاہوں میں ایمہ مساجد،علمائے کرام نے شب برات کی خصوصیت اور فضیلت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے توحید پرستوں کو اس رات کے مقاصد سے روشناس کرائے ۔ واضح رہے کہ نصف شب کے بعد سرینگر سمیت وادی کے دیگر مزارات پر لوگوںنے جاکر اپنے مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔ خاص طور پر شہر سرینگر کے تواریخی قبرستان ملہ کھاہ میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا ہے اور لوگ اپنے عزیز و اقارب جو فوت ہوچکے ہیں کے حق میں دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی میں مشغول رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں