6

ہوٹلوں اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی مہمان نوازی میں ہوٹل والوں کو اہم کردار

جموں و کشمیر کے ہوٹل مالکان سردیوں کے موسم میں سیاحوں کے استقبال کیلئے تیار

سرینگر/// جموں و کشمیر میں سردی کی لہر نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے وادی کے تمام موسمیاتی اسٹیشنوں پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا ہے۔ اس بیچ سری نگر اور دیگر سیاحتی مقامات کے ہوٹل والوںنے موسم سرما کی تیاری شروع کردی ہے۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے ہوٹل والے دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے موسم سرما کیلئے تمام تیاریاں کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ سیاحوں کے لیے کمروں کو گرم رکھنے کیلئے ہوٹل مالکان نے مرکزی حرارتی بوائلر لگائے ہیں اور بستروں پر برقی کمبل کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کمروں کو گرم رکھنے کیلئے کمروں میں حرارتی نظام نصب کیا ہے۔ یہ ہوٹل والے پچھلے سال کی طرح سیاحوں کے بہت زیادہ آنے کی توقع کررہے ہیں اور سردیوں کے موسم میں کشمیر آنے کیلئے بہت سے سیاحوں کی طرف سے بکنگ پہلے ہی کر لی گئی ہے۔ سرینگر کے ایک ہوٹل مالک نے کہا کہ ہم چار دہائیوں سے اپنے ہوٹل میں گھریلو سیاحوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے ہمیں تیاریاں کرنی پڑتی ہیں حالانکہ سیاحوں کے لیے بوائلر سے گرم پانی 24 گھنٹے دستیاب ہوتا ہے لیکن جب درجہ حرارت مزید گرتا ہے تو مزید تیاری کرنی پڑتی ہے جیسے کمروں میں بجلی کے کمبل اور گیس سے چلنے والے کمروں میں ہیٹر مہیا کرنے ہوں گے تاکہ سیاح بغیر کسی پریشانی کے اپنے کمروں میں رہ سکیں۔چونکہ سیاحت وادی کشمیر کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے وادی میں ہوٹل مالکان ہمیشہ ہیٹر فراہم کرتے ہیں۔ ہوٹلوں اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی مہمان نوازی میں ہوٹل والوں کو اہم کردار ہوتاہے۔ اب، یہ ہوٹل والے اس موسم سرما میں بھی اچھے سیاحتی موسم کی توقع کر رہے ہیں۔ وہ اپنے ہوٹلوں میں ہیٹنگ کی تمام سہولیات کے ساتھ تیار ہیں تاکہ سیاح کشمیر کے ان ہوٹلوں میں آرام سے قیام کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں