ایس کے آئی سی سی میں 16 ویں آئی ڈی اے جموں و کشمیر ڈینٹل کانفرنس سے خطاب
سرینگر//وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے شیر کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سینٹر ( ایس کے آئی سی سی ) میں 16 ویں انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن جموں و کشمیر ڈینٹل کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے جموں و کشمیر کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں دانتوں کے پیشہ ور افراد کی اہم شراکت کو سراہا ، انہوں نے زور دیا کہ Oralصحت مجموعی تندرستی کی بنیاد ہے اور اسے عوامی صحت کی پالیسیوں میں زیادہ نمایاں طور پر شامل کیا جانا چاہئیے ۔ صحت کی وزیر نے نشاندہی کی کہOral صحت عام طور پر لوگوں کیلئے ایک نظر انداز شدہ پہلو ہے ، لیکن حالیہ دنوں میں لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ Oral صحت ذیابطیس، دل کی بیماریوں اور سانس کے انفیکشن جیسی نظامی بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ صحت کی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں Oral حفظانِ صحت کے طریقوں اور دانتوں کے معائنوں کو لوگوں ، خاص طور پر نوجوان نسل کیلئے ایک ضروری معمول کے طور پر اپنانا شروع ہوا ہے ۔ انہوں نے دانتوں کے ڈاکٹروں اور شرکاء سے گذارش کی کہ وہ لوگوں کو باقاعدہ Oral حفظانِ صحت کے طریقوں اوردانتوں کے معائنوں کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کا لازمی حصہ بنانے کے بارے میں آگاہ کریں ۔ دانتوں کے ڈاکٹروں کو درپیش مختلف مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے زور دیا کہ دانتوں کے ڈاکٹروں کی اہمیت ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور سیسٹیمیٹک صحت کی دیکھ بھال کا لازمی حصہ ہیں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دانتوں کے پیشہ ور افراد کو دیگر ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے برابر مناسب تسلیم اور حیثیت دی جائے ۔ ‘‘ ان کے اس بیان پر حاضرین میں موجود ممتاز دانتوں کے ماہرین ، پریکٹیشنرز اور طلبہ نے زور دار تالیاں بجائیں ۔ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان اور پرنسپل اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال جموں ڈاکٹر پرویز اے لون نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
7




