36

آئی ایس ایس ایس اورآئی جی این او اے پی ایس کے تحت پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ سکینہ اِیتو

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے جموں و کشمیر میں مختلف پنشن سکیموں بشمول اِنٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم (آئی ایس ایس ایس) اور اِندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن سکیم (آئی جی این او اے پی ایس) کے تحت مستحقین کو بروقت پنشن کی ادائیگی پر زور دیا۔وزیرموصوفہ ایوان میں رُکن اسمبلی شمیم فردوس کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اُنہوں نے بتایا کہ آئی ایس ایس ایس کے تحت پنشن کی تقسیم کا تفصیلی طریقہ کار ’’ آئی ایس ایس ایس رولز 2022‘‘میں فراہم کیا گیا ہے۔ اِسی طرح آئی جی این او اے پی ایس ( سی ایس ایس) کے تحت مالی اِمداد کی تقسیم کا عمل بھی آئی ایس ایس ایس کی طرز پر ہی ہے۔حالاں کہ آئی جی این او اے پی ایس کے تحت ادائیگی این ایس اے پی۔پی پی ایس پورٹل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔اِس موقعہ پر ارکان قانون ساز مُبارک گُل، نذیر احمد گریزی ، تنویر صادق اور جاوید احمد مرچال نے ضمنی سوالات اُٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں