ماں بھارتی کے بہادر بیٹے ساورکر نے بے پناہ تکلیفیں برداشت کیں مگر ان کی زندگی کا ہر لمحہ اس سرزمین کی آزادی اور ترقی کیلئے وقف رہا ۔ لفٹینٹ گورنر
جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کہا ’’ ساورکر ماں بھارتی کے بہادر بیٹے نے بے پناہ تکلیفیں برداشت کیں مگر ان کی زندگی کا ہر لمحہ اس سرزمین کی آزادی اور ترقی کیلئے وقف رہا ۔ آج ہندوستان کے لوگ ویر ساورکر کے وژن کے مطابق ایک مضبوط ، خود انحصار اور وکست بھارت کی تعمیر کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نئی دہلی میں ہائی رینج رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی ( ایچ آر ڈی ایس انڈیا ) کی جانب سے منعقد کردہ ’’ ویر ساورکرانٹر نیشنل امپیک ایوارڈ ‘‘ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے ایچ آر ڈی ایس انڈیا کی اس غیر معمولی پہل کی تعریف کی جس نے دنیا کو ساورکر کی ماں بھارتی کیلئے بے مثال خدمات کی یاد دلائی اور شہریوں کے اجتماعی شعور میں ان کی میراث کو بحال کرنے کا کام کیا ۔ ویر ساورکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ان کی تاحیات جدوجہد اور ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں ان کی بے مثال خدمات کو یاد کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ ساورکر بھارت کی کامیابی ، بھارت کی طاقت ، بھارت کی خوشحالی ، بھارت کے عزم ، بھارت کی لگن ، بھارت کی حساسیت ، بھارت کی سادگی ، بھارت کی استقامت ، بھارت کی تہذیب اور بھارت کے خوابوں کی علامت ہیں ۔ ساورکر کیلئے بھارت کبھی محض ایک ٹکڑا زمین نہیں تھا بلکہ انسانی تہذیب کا مرکز تھا ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ قومی تحریک ، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ’ پنچ پران ‘ سے متاثر ہے ، ساورکر کے وژن اور فخر کے تحفظ پر زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے تمام ایوارڈ یافتگان کو معاشرے اور قوم کی تعمیر میں ان کی غیر معمولی لگن اور خدمات پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کو امن ، ترقی اور خوشحالی کی طرف رہنمائی کرنے والا نور بنیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ ویر ساورکر انٹر نیشنل امپیک ایوارڈ یہ پیغام دیتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت اپنی قدیم شان کو دوبارہ حاصل کرے اور ہم خود کو وکست بھارت @ 2047 کے ہدف کے حصول کیلئے وقف کر دیں ۔ ‘‘ ایوارڈ تقریب میں صدر ایچ آر ڈی ایس انڈیا سوامی آتمانمبی ، چئیر مین ایمرٹس ڈاکٹر ایس کرشن کمار ، نائب صدر مسٹر کے جی وینو گوپال ، بانی سیکرٹری ایچ آر ڈی ایس انڈیا مسٹر اجی کرشنن، ایچ آر ڈی ایس انڈیا کے اراکین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔
