21

لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں یونیفائیڈ ہیڈکوارٹرز میٹنگ منعقد

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون سری نگر میں یو نیفائیڈ ہیڈکوارٹرز (یو ایچ کیو) میٹنگ کی صدارت کی تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کی موجودہ سیکورٹی صورتحال اور سالانہ شری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے سیکورٹی اِنتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ڈِی جی پی نلین پربھات، لیفٹیننٹ جنرل جی او سی 15 کور پرشانت سریواستو، لیفٹیننٹ جنرل جی او سی 16 کور پی کے مشرا، جیلیفٹیننٹ جنرل او سی 9 کور راجن شراوت، ایئر وائس مارشل وِکاس شرما، اے او سی جے اینڈ کے، پرنسپل سیکرٹری ہوم چندرکر بھارتی، اے ڈِی جی پی سی آئی ڈی نتیش کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور سی اِی او ایس اے ایس بی ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، آرمڈ فورسز، سی اے پی ایف، جموںوکشمیر پولیس،اِنٹلی جنس ایجنسیوں اور سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’آپریشن سندور‘ اور گزشتہ حالیہ دِنوں میں دہشت گردوں کو کامیابی سے ختم کرنے پر آرمڈ فورسز، سیکورٹی ایجنسیوں اور جموں و کشمیر پولیس کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ انٹیلی جنس پر مبنی درست کارروائیاں کریں، دہشت گردوں اور ان کے سہولیت کار نیٹ ورکس کا صفایا کریں۔ میٹنگ میں اِنسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور اِنٹلی جنس ایجنسیوں کے رول پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیاتاکہ’ ’دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر‘‘ کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے 3 ؍جولائی سے 9 ؍اگست 2025 ء تک ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے لئے سیکورٹی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور آرمڈ فورسز، سی اے پی ایف، اِنٹلی جنس ایجنسیوں اور جموں و کشمیر پولیس کے سینئر اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اس پوتر یاترا کو محفوظ اور پُرامن بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں