1

معاشرتی برائیوں اور منشیات کے بڑھتے رجحان سے سماج کے حساس لوگ کافی فکر مند

شہر ودیہات میں بے راہ روی کے اڈے قائم ،منشیات کے دھندے میں ملوث افراد بھی بے لگام
سرینگر / /جموں وکشمیر کے تہذیب و تمدن ،ثقافت اور حیاداری کی مثالی دنیا کے بیشتر ممالک دی جاتی تھیں لیکن اس خطہ بالخصوص وادی میں بڑی تیزی سے معاشرتی برائیاں پنپ رہی ہیں ۔جبکہ منشیات کا رجحان آئے روز بڑھتا جارہا ہے جو قابل تشویش عمل ہے ۔وادی کشمیر کے شہر ودیہات میں برائیوں کے اڈے بنائے گئے اور منشیات کی لت میں نوجوان طبقہ بڑی تیزی سے مبتلا ء ہورہا ہے ۔منشیات کے رجحان کو کم کرنے کیلئے اگرچہ پولیس ہر جگہ پر مہم جاری رکھی ہوئی ہے تاہم اب تک منشیات میں ملوث شخص کو ایسی سزا نہیں دی گئی ہے جس سے وہ تنبیہ حاصل کریں جس کے نتیجے میں منشیات کی وباء پنپ رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان اس بُری لت میں مبتلاہورہے ہیں ۔جبکہ کالجوں،اسکولوں یا دوسرے اداروں میں تعلیم وتربیت حاصل کررہے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بازاروں ،گلی کوچوں ،ہوٹلوں اور پارکوں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ان مقامات میں ایسی بے حیائی اپنائی جارہی ہے کہ سماج کے ہر کسی حساس شخص کے رونگھٹے کھڑا ہوجاتے ہیں ۔ کشمیر پریس سروس کو شہر ودیہات کے مختلف علاقوں سے آئے روز شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بے حیائی اور منشیات کے اڈے قائم کئے گئے ہیں اور اس حوالے سے سرکاری سطح پر اس کا تدارک کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ سرینگر اور اس کے مضافات میں بے حیائی کے کئی ایسے واقعات پیش آئے جس سے پوری قوم شرمسار ہوجاتی ہے یہاں تک باپ نے بیٹی اوربھائی نے سوتیلی بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آئے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔انہوں نے کہا کہ بے راہ روی کی حدیں اس طرح پارکرچکی ہیں کہ نوجوانوں کے جوڑے ایک دوسرے کے روبرو ہوتے ہیں اور ان کویہ خیال بھی نہیں آتا ہے کہ وہاں گذرنے والے افراد ان کی حرکات کا مزاق اٹھاتے ہیں لیکن وہ جوانی کی اس وحشی پن کے دوران شرم محسوس نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بے راہ روی کی روکتھام کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہمارے سماج کی نئی نسل اس سے محفوظ رہ سکے ۔ ۔اس سلسلے میں حساس لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں پنپ رہی بے راہ روی اور منشیات کے بڑھتے رجحان کے انسداد کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ ہمارے سماج کے نوجوان منشیات اور بے حیائی کی لت میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہ سکیں گے اور ہمارا معاشرہ تباہی سے بچ جائے گا ۔انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ انفرادی اور اجتماعی طور تدارک کیلئے فوری اقدام اٹھائے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں